Ads

ندیم ارشد، طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان

ندیم ارشد، طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان

 لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو ندیم ارشد، طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کو دس دس لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی ہاؤس میں جلد تینوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ  پنجاب نے تینوں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام دینے کی سمری تیار کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس بجھوا دی ہے ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خود اتھلیٹ ارشد ندیم، ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور کے ٹو سر کرنے والے شہروز کاشف کو اپنے ہاتھ سے یہ انعام دیں گے۔ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ میں پانچویں پوزیشن پائی،  ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی پانچویں نمبر پر رہے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس روانگی سے پہلے بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب نے دونوں اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی تھی، انیس سالہ شہروز کاشف کو ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد پنجاب کا یوتھ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا،  جس کے بعد شہروز کاشف نے چند روز پہلے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر بھی قومی پرچم لہرانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

The post ندیم ارشد، طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CtTuJp

via Blogger https://ift.tt/3lK8uN8
August 09, 2021 at 04:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment