Ads

وزیراعظم پورٹل پر اوورسیز خاتون کی شکایت پر کارروائی، مکان کا قبضہ چھڑوا لیا گیا

 راولپنڈی: وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر اوورسیز پاکستانی خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے خاتون کے مکان کا قبضہ چھڑوا لیا ہے۔

اوورسیز پاکستان خاتون نے سیٹزن پورٹل پر مکان پر قبضے کی شکایت درج کرائی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر مری اقبال سنگھیڑا نے نشاندہی کروا کر قبضہ خاتون کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے صداقت عباسی کے سسر راجہ حنیف اور سالے ارسلان حنیف نے قبضہ چھڑوانے کے دوران عملے سے مزاحمت کی، ملزمان نے نشاندہی کرانے والی اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کی کوشش بھی کی۔

پولیس نے صداقت عباسی کے سسر اور سالے سمیت دیگر پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق مری میں حاجرہ نامی خاتون کے مکان کو راجہ حنیف نے گرا دیا تھا۔ دستیاب میٹریل پر حاجرہ بی بی کی جانب سے چار دیواری بنا دی گئی تھی۔

The post وزیراعظم پورٹل پر اوورسیز خاتون کی شکایت پر کارروائی، مکان کا قبضہ چھڑوا لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lCGYky
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment