لاہور؛ شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
لاہور؛ شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
لاہور: کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم ستمبر سے شہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر آفس لاہور میں کورونا وبا کے پیش نظر اہم اجلاس ہوا، جس میں کوویڈ ایس اوپیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے سختی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور میں تھانہ سطح پر انفورسمنٹ کمیٹیاں فعال کرنے، ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی جب کہ آؤٹ ڈور میں بھی مقررہ تعداد کو چیک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ ہمیں کوویڈ کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور لوگوں کی غفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے، یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔ ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی، ٹرانسپورٹ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہمی بند کی جائے گی، دکان، مارکیٹ یا شاپنگ مال پر آنے والے ہر شہری کی ویکسینیشن چیک کی جائے گی، شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سر بمہر کئے گئے کاروبار یا دکان کو ایک ہفتے سے پہلے ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔
سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پولیس ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ شہری ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔ پولیس ہدایات پر عمل درآمد کرائے گی۔
The post لاہور؛ شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38rFr9p
via Blogger https://ift.tt/3zKJLwF
August 31, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/3yvMMiP
August 31, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/3mL2Yun
August 31, 2021 at 03:56AM
0 comments:
Post a Comment