Ads

کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے اور کچھ برقراررہیں گی، مرتضیٰ وہاب

 کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کے باعث لگائی گئیں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے اور کچھ برقرار رہیں گی۔

کراچی میں حکومت سندھ اور نجی بینک کی جانب سے مشترکہ ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینیٹر کے افتتاح کے موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ رک گیا ہے، اب اس کو کمی کی طرف لے کرجانا ہے، موبائل سم کو بند کرنے کا کہا تو لوگ ویکسین لگوانے آئے، گزشتہ روز ہم نے ایک لاکھ 60 ہزار ویکسین کا ہندسہ عبور کیا ہے،پرامید ہوں کہ ویکیسن لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، این سی او سی اجلاس کے حساب سے 9 اگست سے نیا نوٹیفکیشن آجائے گا، کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے جب کہ کچھ برقرار رہیں گی۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا تھا کہ مخالفت پر نہیں کام، کام اور کام پر یقین رکھتا ہوں، کراچی میں مثبت اور تعمیری کام کریں گے۔

The post کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے اور کچھ برقراررہیں گی، مرتضیٰ وہاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xugbtk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment