پشاور: کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غورکیا جارہا ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا۔ کورکمانڈرپشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اورانتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے بعض اضلاع میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح پرقابوپانے کے لئے پاک فوج کے 10 کور کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں 15 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ صوبے بھرمیں یکساں طورپرہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
The post کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DlMAq2
via Blogger https://ift.tt/3DnrGa8
August 27, 2021 at 03:06AM
0 comments:
Post a Comment