Ads

پاک چین باہمی تعاون وترقی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

پاک چین باہمی تعاون وترقی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

 راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید  کی رہائشگاہ پہنچے اور ملاقات کی، شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرداخلہ  نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن اور وہاں مستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں، چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئےسکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے۔

 

 

The post پاک چین باہمی تعاون وترقی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3j6IJVw

via Blogger https://ift.tt/2XHJBrv
August 22, 2021 at 04:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment