کراچی: ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے شارع فیصل پرپولیس اہلکار کو بس تلے کچل کر ہلاک کرنے والے2ملزمان سلیم اورمحمد ابراہیم کو گرفتارکرکے بس تحویل میں لے لی۔
ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق 7 اگست کو واٹر بورڈ کالونی کے قریب ہیڈ کانسٹیبل ملک آصف کوبس نے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ ہلاک ہیڈ کانسٹیبل پورٹ قاسم میں سی پیک ڈیوٹی پر مامور تھا اوراہم مقدمات کا گواہ تھا۔
ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے موٹرسائیکل سوار ہیڈ کانسٹیبل کوروندنے والی بس بھی تحویل میں لے لی۔ گرفتار ملزم سلیم بس کا ڈرائیور اور محمد ابراہیم بس کا مالک ہے، خونی بس کے مالک محمد ابراہیم نے پولیس اہلکار کی ہلاکت کا علم ہونے پر اپنی بس دوسرے روٹ پر چلانا شروع کردی تھی ۔ گرفتار بس ڈرائیور کا لائسنس بھی ایکسپائر ہوچکا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جا ری ہے ۔
The post شاہراہ فیصل پر پولیس اہلکار کو بس تلے کچل کر ہلاک کرنے والے2ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3m8hudw
0 comments:
Post a Comment