اترپردیش: بھارت کی شمالی ریاست کے مختلف اضلاع میں 50 سے زائد بچے پُراسرار بیماری کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے مختلف اسپتالوں میں تیز بخار، ہاتھ پاؤں میں کارش، جوڑوں میں شدید درد، سر درد، متلی اور پانی کی کمی کی شکایت کے ساتھ سیکڑوں بچوں کو داخل کیا گیا ہے۔
معالجین ابھی تک اس پُراسرار کی درست تشخیص اور وجہ کا تعین نہیں کرسکے ہیں تاہم اس بیماری سے 6 اضلاع میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔
شدید علامتوں میں مبتلا بچوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تاہم کسی بچے میں بھی کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔ بھارت جو کورونا کی دوسری بڑی لہر کا سامنا کر رہا ہے، ڈینگی سمیت کئی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔
The post بھارت میں پُراسرار بیماری سے 50 سے زائد بچے ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BxaTPU
via Blogger https://ift.tt/3yz07XF
September 01, 2021 at 03:55AM
0 comments:
Post a Comment