Ads

امریکا کا طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیوں کا عندیہ

امریکا کا طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیوں کا عندیہ

پینٹاگون: امریکا نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ امریکا مستقبل میں افغان طالبان کے ساتھ مل کر افغانستان میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاررائیوں میں حصہ لے سکتا ہے۔

امریکی جنرل نے کہا کہ طالبان کے ساتھ محدود روابط ہیں جس کا مقصد افغانستان سے شہریوں کا محفوظ انخلا ممکن بنانا تھا کیوں کہ یہ ضروری نہیں کہ جنگ میں جیسا آپ چاہتے ہوں ویسا ہی ہو بلکہ اپنے مشن اور فورسز کو پیش خطرات کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کرنا پڑتے ہیں۔

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ہر ممکن کام کریں گے تاہم داعش کے خلاف کارروائی کے لیے طالبان سے تعاون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اس کے علاوہ طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بارے میں آئندہ چند دنوں میں پالیسی واضح ہوگی۔

The post امریکا کا طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیوں کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38x9pZA

via Blogger https://ift.tt/3DJlol2
September 02, 2021 at 03:56AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment