اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی روزانہ سماعت کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔
ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر نیب کی روزانہ سماعت اور تیس روز میں فیصلہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر نیب افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت نے مریم نواز سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرکے چھ اکتوبر کو جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کردی۔
The post ایون فیلڈ ریفرنس؛ نیب کی روزانہ سماعت کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3otiGeD
0 comments:
Post a Comment