نئی دہلی: بالی ووڈ اداکاری شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے متعلق سوال پوچھنے پر رپورٹر پر بھڑک اٹھیں۔
بھارتی پولیس نے فحش فلموں کے کیس میں معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کیا ہواہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، فحش فلموں کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شلپا شیٹھی کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس اسکینڈل کے باعث شلپا کو نہ صرف مالی مسائل کا سامنا ہے بلکہ جہاں جہاں شلپا جاتی ہیں وہاں شوہر سے متعلق سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
ایسا ہی کچھ ایک ایونٹ میں ہوا جہاں شلپا شیٹھی سے رپورٹرز نے راج کندرا سے متعلق پوچھا جس پر اداکارہ بھڑک اٹھیں اور غصہ میں کہا کہ میں کون ہوں، کیا میں راج کندرا ہوں یا راج کی طرح دکھتی ہوں۔
The post شوہر راج کندرا سے متعلق سوال پر شلپا بھڑک اٹھیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WlAvAA
0 comments:
Post a Comment