اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شوکت ترین کو سنیٹر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لئے کون سا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس حوالے سے فیصلہ دو دن میں کیاجائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شوکت ترین نے وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اس حوالے سے جب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب خوشخبری دے رہے ہیں۔ تو شوکت ترین نے جواب دیا کہ خوشخبری جلد آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر برائے خزانہ بنایا گیا تھا، تاہم آئندہ ماہ ان کی تقرری کی مدت پوری ہونےوالی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقل وزیر خزانہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔
The post حکومت کا وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WngVE1
0 comments:
Post a Comment