Ads

چین نے خلا میں بھیجے جانے والا سبزہلالی پرچم پاکستان کو تحفتاً دیدیا

بیجنگ: چین نے خلا میں بھیجا گیا پاکستانی پرچم بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا۔ 

خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق چین کی اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی نے ایک خصوصی تقریب میں خلا میں بھیجا گیا سبز ہلالی پرچم پاکستانی عوام کے لیے تحفتاً بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر معین الحق نے سی ایم ایس اے ، س اے ایس ٹی اور دیگر چینی تحقیقی اداروں کو کامیاب خلائی مشن پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ دو ممالک کے قومی پرچموں کا خلائی سفر پاکستان اور چین کے درمیان منفرد دوستی کا خاص مظاہرہ تھا۔

پاکستان کے سفیر معین الحق نے نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی اور سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کا ایک مناسب طریقہ تھا۔

اس تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چائنا اکیڈمی آف سپیس ٹیکنالوجی کے سیکریٹری ژاؤ ژاؤجن، چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ہاؤ چون، یانگ لی وے، ڈپٹی چیف ڈیزائنر چائنا مینڈ اور دیگر سائنس دانوں اور ماہرین نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ  رواں برس 17 جون کو پاک چین دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ پرچم خلائی جہاز شینزہو 12 کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا جس میں تین خلانورد بھی موجود تھے۔

خلائی جہاز شینزہو 17 ستمبر کو زمین پر واپس لوٹا تھا۔ اس خلائی جہاز نے کسی بھی سابق ​​چینی خلائی جہاز سے 3 گنا زیادہ بلندی پر رہ کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

 

The post چین نے خلا میں بھیجے جانے والا سبزہلالی پرچم پاکستان کو تحفتاً دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kNGVBU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment