Ads

کیا کترینہ کیف دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی؟

ممبئی: بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں برس کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے بھارتی میڈیا میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ یہاں تک کہ چند روز قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ کترینہ اور وکی نے خاموشی سے روکا ( منگنی) کرلی ہے۔ اور اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

ایک بھارتی ویب سائٹ لائف اسٹائل ایشیا کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں برس کے آخر یعنی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اداکاروں نے ان خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل سے معاشقہ کی تصدیق کرنے پر کترینہ کیف ہرش کپور پر برہم

تاہم ایک اور بھارتی ویب سائٹ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو دونوں کا روکا (منگنی) ہوا ہے اور نہ ہی شادی ہونے جارہی ہے۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ آپس میں بے حد اچھے دوست ہیں اور کچھ نہیں۔ دونوں نے ہی شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ہے بلکہ دونوں کی توجہ اپنے اپنے کام پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف پچھلے دنوں سلمان خان کے ہمراہ فلم ’ٹائیگر3‘‘ کی شوٹنگ کے لیے روس میں موجود تھیں اور اب دونوں شوٹنگ کے دوسرے شیڈول کے لیے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔ وہیں وکی کوشل بھی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

The post کیا کترینہ کیف دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DGG90P
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment