لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف لاہور میں اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں، پھسلنے سے وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے ہیں۔
شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لئے ہیں، شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے ، جس پر انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
The post شہباز شریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3AZ1ktf
0 comments:
Post a Comment