Ads

10 سالہ بچے کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو عمر قید کا حکم

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا اور قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔

کراچی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ ملزموں پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی جس میں عدالت نے مجرموں کو دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مجرموں میں محمد ذیشان، راحیل اور عدنان شامل ہیں جنہوں نے 10 سالہ لڑکے عزیر کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔ جرم کے بعد مجرموں کے خلاف شاہ فیصل تھانے میں 2015ء میں مقدمہ درج ہوا۔

استغاثہ کے مطابق مجرموں نے لڑکے کی بازیابی کے لیے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ تاوان نہ دینے کی صورت میں لڑکے کو مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھی۔ مجرموں نے عزیر کو نوشہرہ فیروز لے جا کر قتل کردیا تھا۔ تاوان نہ ملنے کی صورت میں لڑکے کا قتل کردیا گیا تھا۔

The post 10 سالہ بچے کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو عمر قید کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3uCM96C
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment