لاہور: انگلینڈ کی معروف سابق کرکٹر سارہ ٹیلر ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں مردوں کی کرکٹ ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ بن گئی ہیں۔
سارہ ٹیلر فرنچائز کرکٹ میں پہلی خاتون کوچ ہیں جو مردوں کی فرنچائز ٹیم کو کوچنگ کریں گی، وہ ابو ظہبی ٹیم کی ٹی 10 لیگ میں کرکٹ کی کوچ ہوں گی۔ سارہ ٹیلر خواتین کرکٹ کی تاریخ کی کامیاب ترین وکٹ کیپر پلیئر رہی ہیں۔ انگلینڈ کے لئے 226 انٹر نیشنل میچز میں نمائندگی کی ہے، ویمنز ورلڈ کپ اور ویمنز ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں جب کہ انگلینڈ کی کاؤنٹی سسیکس کے لئے بھی کوچنگ کر چکی ہیں۔
The post ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں خاتون کرکٹر مردوں کی کوچ مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3GyTlX1
0 comments:
Post a Comment