Ads

جی 20 اجلاس؛ 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس پر اتفاق

روم: اٹلی کے دارالحکومت میں ہونے والے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے گروپ جی-20 کے اجلاس میں 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس کو لاگو کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جب کہ کورونا وبا اور موسمیاتی تغیرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جی-20 اجلاس میں رکن ممالک کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ 2023 تک نافذ العمل رہے گا۔

جی ٹوئنٹی اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور کورونا وبا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور آئندہ ایسی صورت حال کو پیدا ہونے سے روکنے کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل بھی ترتیب دیئے جانے کا امکان ہے۔

رواں برس ہونے والی اس جی ٹوئنٹی اجلاس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ کورونا وبا کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے جس میں 18 رکن ممالک کے سربراہان نے دوبدو ملاقات کی جب کہ چین اور روس کے سربراہان روم نہ پہنچ پانے کے باعث آن لائن شریک تھے۔

اجلاس کے دوران حاشیے میں بھی رکن ممالک کے سربراہان کی مختصر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران دنیا کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

The post جی 20 اجلاس؛ 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3w3Vzck
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment