Ads

آریان کی رہائی کیلیے تفتیشی افسر کا شاہ رخ خان سے 25 کروڑ رشوت کا مطالبہ

 ممبئی: کنگ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس میں سمیر واکھنڈے کی جانب سے کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے کے الزام کے بعد کیس نے ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے۔ 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی کے کروز ڈرگ کیس نے ایک ڈرامائی شکل اختیار کرلی  ہے اور اس بار توجہ کا مرکز نہ ہی کنگ خان کے بیٹے آریان ہیں اور نہ ہی کوئی اور بالی وڈ سیلےبریٹی! آج اس ہائی پروفائل کیس میں توجہ کا مرکز بننے والے اس کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پربھاکر جواس کیس کے ایک دوسرے گواہ کے پی گوساوی کے باڈی گارڈ  بھی ہیں، نے اپنے حلفیہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کےزونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم سمیر واکھنڈے نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر سیکیورٹی طلب کرلی ہے۔

The post آریان کی رہائی کیلیے تفتیشی افسر کا شاہ رخ خان سے 25 کروڑ رشوت کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3E6i9Ue
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment