Ads

متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد جاں بحق

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ریسکیو ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات پولیس کے ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس جب کہ ایک ڈاکٹر و ایک نرس موجود تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں چاروں افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت پائلٹ ٹرینر خمیس سعید الہولی، لیفٹیننٹ پائلٹ ناصر محمد الراشدی، ڈاکٹر شاہد فاروق غلام اور نرس جوئیل کیوئی سکارا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے تاہم حادثے کی وجہ اور مقام سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کس مشن پر اور کہاں گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر حادثہ اس وقت ہوا ہے جب ایک سال تاخیر سے ملک میں ورلڈ ایکسپو 2020 کا گزشتہ روز ہی آغاز ہوا ہے۔

 

 

The post متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ybp8MB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment