Ads

رواں سال ملکی معاشی ترقی 5 فیصد رہنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

 کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہاہے کہ مشکلات کے باوجود رواں سال پاکستان کی 5فیصد کی معاشی ترقی متوقع ہے۔

چھٹے بینکاری ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معیشت کی مشکل صورتحال میں آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ جون 2021 میں معیشت 3 فیصد ترقی کرے گی لیکن حقیقی معنوں میں 4فیصد ترقی ہوئی۔ کورونا کے دوران اگر اسٹیٹ بینک مختلف اسکیمیں متعارف نہ کراتا تو معیشت 4فیصد کی شرح سے ترقی نہ کرتی، رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کے لیے 3.4ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی پیشگوئی کی تھی لیکن اسکے برعکس مالی سال کے اختتام پر یہ 7ارب ڈالر رہیں، رواں سال پاکستان کی 5فیصد کی معاشی ترقی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ فنانس اور بالخصوص کم قیمت گھروں کی فنانسنگ کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جسکی بدولت گھروں کے قرضے 300 ارب روپے بڑھ گئے ہیں۔ کم لاگت کے مکانات کے لیے 200 ارب روپے مالیت کی درخواستیں  موصول ہوئی ہیں جس میں سے بینکوں نے چھوٹے گھروں کے لئے 80ارب روپے کے قرضے منظور کیے ہیں اور 19 ارب روپے کے قرضوں کا اجراء بھی کردیاگیاہے۔

The post رواں سال ملکی معاشی ترقی 5 فیصد رہنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3w0Qq4L
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment