Ads

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 1802ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب600روپے اور 515روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ، سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 127800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 109568روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1500روپے کم ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1470روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1260.28روپے پر مستحکم رہی۔

The post سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Ck97mk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment