Ads

سونے کی فی تولہ قیمت یکدم 7800 روپے گرگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت گر کر 1789 ڈالر کی سطح پر آ پہنچی، جس کے باعث بدھ کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 7800 روپے اور 6687 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں کمی ساتھ ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہوگئی۔

 

 

The post سونے کی فی تولہ قیمت یکدم 7800 روپے گرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pFNYiG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment