Ads

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو دعوت اور چالاکیاں سامنے آگئیں     

 لاہور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کو دعوت اور چالاکیاں سامنے آگئیں۔    

پاکستان ہاکی ٹیم کی جونئیر ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن بھارت میں جونئیر  ورلڈکپ میں شرکت  کرنا چاہتی ہے تاہم  اس کا انحصار ویزوں کے اجرا اور حکومت پاکستان کی اجازت سے مشروط ہے۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جونئیر ورلڈکپ کے حوالے سے اب تک ہونے والی خط وکتابت پر میڈیا کو اعتماد میں لیا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کے مطابق  23  ستمبر کو ایف آئی ایچ کی طرف سے ورلڈکپ میں شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ ملا لیکن حیران کن طور پر اس ای میل میں بھارت نے 24 ستمبر تک ویزے درخواست جمع کروانے کی ڈیڈ لائن رکھ دی، ہم ایک روز میں ویزوں کے لیے کیسے اپلائی کرتے۔

ہم نے  لکھا کہ 40 رکنی دستے کے ویزے ایک دن میں جمع کروانا ممکن نہیں، پی ایچ ایف نے ویزہ درخواست جمع کروانے کے لیے 10 دن کا وقت مانگا ہے۔ جونئیر ورلڈکپ 24 نومبر سے 5 دسمبر تک بھارت میں ہورہا ہے تاہم انڈین ہاکی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ وہ ویزے جاری ہونے کی ذمہ دار نہیں، ہم نے 2 دن پہلے ہاکی انڈیا کو 25 کھلاڑیوں اور آفیشلز کی لسٹ بجھوا دی ہے جب کہ آج دو کھلاڑیوں کے مزید نام بھیج دیے ہیں، ویزہ پراسس کے لیے ابتدائی کاغذی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

آصف باجوہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 24 ستمبر کو این او سی کے لیے خط لکھ دیا تھا۔دوسری معلومات بھی ان سے شئیر کی جارہی ہیں۔منگل کو اسپورٹس بورڈ ارکان اور منسٹری کے حکام سے ملاقات طے ہے، پاکستان اور بھارت کے تعلقات اس وقت اچھے نہیں، ہم وہاں جاکر کھیلنا چاہتے ہیں تاہم حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اس کے پابند ہوں گے۔

The post جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو دعوت اور چالاکیاں سامنے آگئیں      appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3FatZ16
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment