Ads

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفی دے دیا

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جسے گورنر نے منظور بھی کرلیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنے عہدے سے استعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو ارسال کیا جسے گورنر نے منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد اب صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے استعفی ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سید ظہور آغا نے جام کمال کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جام کمال نے استعفے کو تحریک عدم اعتماد کی واپسی سے مشروط کر دیا

 

واضح رہے کہ جام کمال خان اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد مستعفی ہونے پر رضامند ہوگئے تھے تاہم انہوں نے اپنے استعفی کو تحریک عدم اعتماد کی واپسی سے مشروط کیا تھا۔

The post وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفی دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jxOKKS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment