Ads

جنوبی افریقہ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

 دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا 19 واں میچ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے محتاط انداز میں کھیل کا آغاز کیا ہے۔

دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے میک کوائے کی جگہ ہائیڈن والش کو شامل کر لیا۔ جبکہ جنوبی افریقہ سے ڈی کوک کی بجائے ریزا ہینڈرکس کو شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں اس سے قبل جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ ہار چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹ سے  اور انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

 

The post جنوبی افریقہ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jDO72u
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment