Ads

پاک نیوزی لینڈ میچ پر میمز؛ ’موقع موقع کے بعد اب وقت ہے بدلے بدلے کا‘

کراچی: ٹی 20 کے ورلڈ کپ مقابلوں میں آج پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ٹکرائے گی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک ختم کرکے کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی اس حرکت نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو سخت مایوس کردیا تھا۔

آج یہ دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاکرا سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور صارفین بڑی تعداد میں میمز بناکر شیئر کررہے ہیں۔

کرکٹ شائقین آج کے میچ کو لے کر بھی اتنے ہی پرجوش ہیں جتنا کہ پاک بھارت میچ کو لے کر تھے اور امید ظاہر کررہے ہیں کہ پاکستان آج بھی بالکل اسی طرح نیوزی لینڈ کو دھول چٹاکر اپنے سارے بدلے لے گا جس طرح بھارت کو دھول چٹائی تھی۔

آئیے دیکھتے ہیں پاک نیوزی لینڈ ٹاکرے پر بننے والی مزاحیہ میمز:

ایک کرکٹ شائقین نے ٹوئٹر پر لکھا ’’موقع موقع کے بعد اب وقت ہے بدلہ بدلہ‘‘۔ تو کسی نے ابھی سے پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کرتے ہوئے مزاقاً کہا نیوزی لینڈ کی ٹیم شارجہ میں خطرہ محسوس کررہی ہے لہذا میچ کینسل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

جب کہ ایک صارف نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے کپتان کی ایڈٹ کی ہوئی تصویر شیئر کی جس میں  نیوزی لینڈ کے کپتان کوہلی سے کہہ رہے ہیں اب پتہ چلا ہم کیوں بھاگے تھے۔ ایک صارف نے تو ابھی سے نیوزی لینڈ کے ہارے ہوئے چہروں کی تصویر شیئر کردی اور لکھا میچ کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کا یہ حال ہونے والا ہے۔

 

The post پاک نیوزی لینڈ میچ پر میمز؛ ’موقع موقع کے بعد اب وقت ہے بدلے بدلے کا‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vLvcrk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment