Ads

کراچی ڈوب رہا ہے، گٹر کھلے ہیں اور لوگ مر رہے ہیں، عدالت

 کراچی: نالے میں گر کر جاں بحق محنت کش عابد علی کے ورثا کی حکومت سندھ اور ڈی ایم سی کیخلاف 1 کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کی درخواست پر مقامی عدالت نے ڈی ایم سی ویسٹ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج ویسٹ کے روبرو نالے میں گر کر جان کی بازی ہارنے والے محنت کش عابد علی کے ورثا کی حکومت سندھ اور ڈی ایم سی کیخلاف 1 کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ محمد عارف گزشتہ سال جولائی میں آفس سے گھر آتے ہوئے نالے میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ ایک قیمتی انسان حکومت سندھ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی غفلت سے مارا گیا۔ آج بھی شہر کے زیادہ تر مین ہولز بنا ڈھکن کے ہیں۔ ادارے اپنا کام نہیں کررہے جس کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں۔

عدالت ڈی ایم سی ویسٹ پر برہم ہوگئی۔ سینئر سول جج ویسٹ نے ریمارکس دیئے پورا کراچی ڈوب رہا ہے، لوگ مر رہے ہیں۔ مین ہول کھلے ہیں لوگوں کی زندگی کی کوئی فکر نہیں۔ عدالت نے ڈی ایم سی ویسٹ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ عدالت نے 23 اکتوبر تک ڈی ایم سی ویسٹ سے جواب طلب کر لیا۔

The post کراچی ڈوب رہا ہے، گٹر کھلے ہیں اور لوگ مر رہے ہیں، عدالت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3orjG2P
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment