Ads

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس، ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کا عزم

 راولپنڈی: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ہے جس میں ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں تمام سروسز چیف نے شرکت کی۔ اجلاس میں دفاعی اور ملکی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اسٹریٹجک اور روایتی پالیسیوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بھی غور کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ چیلنجز، سہ فریقی ورک پلان اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا اور جامع سیکیورٹی حکمت عملی کے تحت خطرات کا مؤثر جواب دینے کا عزم کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ اور فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ چیئرمین نے پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کے مشترکہ تعاون کو بھی سراہا۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی سراہا گیا۔

The post جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس، ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کا عزم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Epbx3r
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment