اسلام آباد: کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ جب سے مریم سے شادی ہوئی اس کو وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کے شوہر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جب سے مریم سے شادی ہوئی اس کو وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں، اور یہ وزیراعظم بننے والی بات سیاسی نہیں روحانی ہے، دسمبر تک پتہ نہیں ملک کیا کچھ ہوجائے، شاید الیکشن کا اعلان ہو جائے، ہو سکتا ہے ہمیں اپنے بیٹے کی شادی دسمبر سے آگے کرنی پڑ جائے۔
مریم نواز کے شوہر کا کہنا تھا کہ لندن میں نواز شریف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، وہ 22 کروڑ عوام کے لیڈر ہیں ان سے ہر کوئی ملنا چاہتا ہے، انہوں نے ہمیشہ ایٹم بم اور موٹروے کی بات کی، وہ کوئی بہتر ہی فیصلہ کریں گے، لیکن ہم کسی غیر جمہوری قوت کے ساتھ ہاتھ ملانے سے پہلے اپنا ہاتھ کاٹ دیں گے، ہم نے ڈیل کرنی ہوتی تو راحیل شریف کو توسیع دے دیتے، ڈیل کرنی ہوتی تو 2018 میں جیلوں میں نہ جاتے، ہماری ڈیل سڑکوں پر ہوگی، پہلے میں نے وردی پہنی ہوئی تھی اب میں جمہوریت اور آئین کے ساتھ ہوں، ہماری روحانیت رسیوں کو سانپ بنانے والوں کی جادوگری کھا جائے گی۔
اپنے کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ڈر لگتا ہے کہیں ہمیں شمالی علاقہ جات کی سیر نہ کروا دی جائے، زمین سے متعلق میرا کیس عدالت میں ہے اس لئے اس پر زیادہ بات نہیں کروں گا، لیکن ہمارے کیس کی ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ہم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو باہر پھینک دیا ہے تو سابق ایم این اے کیا چیز ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ بھارت 1965 اور 1971 کی جنگوں میں گڑھی حبیب اللہ پْل کے ٹرمینل نہیں گرا سکا لیکن قبضہ گروپ وہاں پلازہ بنا رہا ہے، قانون کے سامنے سب کی حیثیت برابر ہے، میں نے اپنے ضلع میں قبضہ گروپ کو ایکسپوز کر دیا ہے، اب ان کے خلاف کارروائی بھی ہوگی، گریڈ 22 کا ریٹائرڈ افسر سمجھتا ہے اس کے تعلقات ہیں اور وہ طاقتور ہے۔ لوگوں اور وکلاء کے ساتھ کشترا سیکنڈز کی تحقیقات کیلئے رجوع کروں گا۔
The post جب سے شادی ہوئی مریم کو وزیراعظم ہی دیکھ رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3GCgZSK
0 comments:
Post a Comment