اسلام آباد: الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ڈراموں میں قابلِ اعتراض مواد نہ دکھانے کی ہدایت جاری کردی ہے جس کے خلاف ٹوئٹر صارفین اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
21 اکتوبر 2021ء کو جاری کیے گئے پیمرا کے نوٹی فکیشن میں ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈراموں میں لڑکا لڑکی کے گلے ملنے، پیار کرنے اور بیڈ روم کے مناظر نہ دکھائے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں نشر کیے جانے والے مواد کے خلاف پیمرا کمپلین سینٹر اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات موصول ہو رہی ہیں، بلکہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں بھی پیمرا کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈراموں میں ایسا قابلِ اعتراض مواد شامل ہوتا ہے جو اسلامی تعلیمات اور پاکستانی معاشرے کی بالکل عکاسی نہیں کرتا۔
پیمرا کا نوٹی فکیشن سوشل میڈیا اور خاص کر ٹوئٹر پر خوب وائرل ہوا ہے جس پر متعدد صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پیمرا نے ڈراموں میں گلے ملنے اور قربت کے مناظر پر پابندی کی ہدایت کی ہے مگر اسکرین پر گھریلو تشدد کے مناظر دکھانے پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔
The post پیمرا نے ڈراموں میں قابلِ اعتراض مواد نہ دکھانے کی ہدایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CbrXfc
0 comments:
Post a Comment