Ads

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اہم ناراض وزرا کو منانے میں ناکام

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ناراض وزراء کو منانے کی کوششوں میں جت گئے ہیں تاہم انہیں اہم صوبائی وزرا کو رام کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان و صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران اور پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند کی رہائش گاہ گئے اور انہیں منانے کی کوشش کی، جام کمال نے انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ناراض ارکان اسمبلی نے ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہیں اور ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں ان کا ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سردار عبدالرحمان کھیتران اور بشری رند کے علاوہ دیگر سے بھی رابطے کی کوشش کی ہے تاہم انہیں اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

بلوچستان میں سیاسی بحران سنگین ہونے کے بعد بی اے پی سے ہی تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر پارٹی میں اختلافات دور کرانے کے لیے فعال ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے لیے اجلاس نہیں بلایا جا سکا۔

The post وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اہم ناراض وزرا کو منانے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ot6gDb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment