اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ ایک بار پھر مذاکرات کریں گے، تاہم حکومت کی رٹ اور امن و امان کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ کہ وزیراعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف، جوائنٹ چیف سمیت افواج کے سربراہان سمیت وزیر اطلاعات، وزیر دفاع اور وزیر مذہبی امور بھی موجود تھے، اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا اور کالعدم جماعت سے مذاکرات کی رپورٹ پیش کی گئی، اور یہ طے ہوا کہ حکومت کی رٹ اور امن و امان کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک نے 12 ربیع الاول کے جلسے کو احتجاج کی طرف موڑ دیا، مظاہرین نے پر تشدد راستہ اخیتار کیا اور 4 پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کے شہید کردیا گیا، جب کہ 80 اہلکار زخمی ہوگئے، اور ان میں سے 8 کی حالت نازک ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ نے آرٹیکل 147 کے پنجاب کی پولیس کو رینجرز کے ماتحت کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے کہا تھا کہ جی ٹی روڈ کھول دیں لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی، جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات ہیں، ہم اپنے معاہدے پر قائم ہیں لیکن دوسری طرف سے نتیجہ سامنے نہیں آرہا، ہمیں انتظار ہے کہ مظاہریں راستہ کھول دیں، دنیا کو پتہ ہے فرانس کے سفیر پاکستان میں نہیں ہیں، فرانس یورپی یونین کی صدارت کررہا ہے، لیکن یہ لوگ ہماری بات ماننے کو تیار نہیں، یہ کالعدم جماعت 7 ویں بار حکومت کے خلاف نکل چکی ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو اورشام تک مذاکرات کرنے کا امکان ہے، ممکن ہے میرے اور نورالحق قادری کے ان سے مذاکرات ہوں، کیوں کہ کالعدم جماعت کی قیادت کا اسی بات پر زور ہے کہ شیخ رشید ہی مذاکرات کریں، آج بات کرکے دیکھتے ہیں، مذاکرات کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے، جو بھی پیش رفت ہوئی اس سے آگاہ کر دیا جائے گا، وزیراعظم بھی اسا معاملے پر کل یا پرسوں قوم سے خطاب کریں گے اور حالات حاضرہ قوم کے سامنے پیش کریں گے، وزیراعظم کا خطاب ہی پوری حکومت کا بیانیہ ہوگا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی دھمکیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کیس میں ہم نے 38 لوگوں کے وٹس ایپ ٹریس کرلئے ہیں، واٹس ایپ بھارت ، ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا سے چل رہے ہیں۔
The post کالعدم تحریک لبیک سے ایک بار پھر مذاکرات کریں گے، وزیرداخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jNOF5O
0 comments:
Post a Comment