Ads

سابق بیوی کی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے والا شوہراور نند گرفتار

 کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے سکھر، لاڑکانہ اور کراچی میں دو مختلف کارروائیوں میں پورنو گرافی اور خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر، ایف آئی اے سائبر کرائم زون سندھ عمران ریاض کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، جب کہ سکھر سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 4 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، جن میں قاسم، ہیبت خان، شاہد حسین اور فراز شیخ شامل ہیں۔ ملزمان نے کم عمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچے سے زیادتی کی ویڈیو بھی وائرل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان مقامی گلوکار کو بدنام کرنے کے واقعے میں بھی ملوث ہیں۔

عمران ریاض کے مطابق ایک اور کارروائی میں کراچی سے لڑکی کو بدنام، ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث بھائی بہن کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں سید آدرش بُخاری اور سیدہ دانیہ شاہ شامل ہیں۔ ملزم آدرش اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے میں ملوث ہے جب کہ اس کی بہن ملزمہ دانیہ اپنی سابقہ بھابھی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھی۔

The post سابق بیوی کی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے والا شوہراور نند گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vEn2AP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment