Ads

شلپا شیٹھی منت پوری ہونے پر آدھی گنجی ہوگئیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے آدھا سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی۔

اداکارہ شلپا شیٹھی نے کچھ روز قبل اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ویڈیو میں شلپا شیٹھی نے پیچھے سے اپنا سر منڈوالیا تھا۔

شلپا شیٹھی کے بال منڈوانے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے ’’منت‘‘ مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر آگئے تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ شیو کرلیں گی اور انہوں نے بال منڈواکر اپنی منت پوری کی ہے۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور مختلف ایپس پر چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

The post شلپا شیٹھی منت پوری ہونے پر آدھی گنجی ہوگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XLAKWh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment