Ads

ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کرلی

 ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ میں منشیات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آریان اور این سی بی کے وکلا کے دلائل سنے اور ضمانت کا فیصلہ دیا۔

آریان کی ضمانت منظور پر این سی بی وکیل کی جانب سے مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ آریان نہ صرف منشیات استعمال کرنے میں ملوث ہے بلکہ اس کی اسمگلنگ بھی کرتا ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کی جانب سے 20 اکتوبر کو ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی جس پر 26 سے 28 اکتوبر تک سماعت جاری رہی۔

آریان کے وکیل نے ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے ضمانت پر تفصیلی فیصلہ کل جاری کیا جائے گا اور امید ہے کہ عدالت کل ہی آریان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کرے گی۔

The post ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BicAAt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment