Ads

امریکا میں ہیلی کاپٹر اور چھوٹا طیارہ فضا میں ٹکرا گئے

ایری زونا: امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں دوران پرواز ایک انجن والا مسافر برادر چھوٹا طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تصادم کے بعد ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے تاہم طیارے نے زمین پر محفوظ لینڈنگ کرلی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

طیارے میں دو افراد سوار تھے جنھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے رن وے کو بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے حادثات عام ہے جس پر ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ان طیاروں کے لیے پائلٹس کی تربیت اور مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

The post امریکا میں ہیلی کاپٹر اور چھوٹا طیارہ فضا میں ٹکرا گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mlsMv1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment