Ads

ٹی ایل پی کے مدرسوں کے اکاونٹس بحال کر رہے ہیں ،شیخ رشید

 اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کیلیے وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے، مدارس کے اکاؤنٹس بحال کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اچھے ہوئے ہیں، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کر رہا ہوں، کالعدم جماعت کے مذاکرات میں فورتھ شیڈول ،کیسزاور کالعدم کا معاملہ چل رہاہے، ابھی بھی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہوئی ،اور مذاکرات آج بھی جاری رہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر میں نے دستخط کئے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے، بات کو ختم کرنے اور معاملے کو نمٹانے کا حامی ہوں، کالعدم جماعت کے ساتھ معاملات طے ہوں میری یہ خواہش ہے، اچھا کیا جو دن کے وقت کنٹینرز ہٹا دیئے، کالعدم تنظیم نے ایک سڑک کھول دی ہے وزیراعظم عمران خان کل وطن آرہے ہیں، کالعدم جماعت کےحوالے سے معاملات بدھ کو کابینہ اجلاس میں زیربحث لائیں گے، ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کے لیے وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے، ٹی ایل پی کے مدرسوں کے اکاؤنٹس بحال کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے لڑائی جھگڑانہیں چاہتے، سعدرضوی کے رہائی کا معاملہ بھی بدھ کو کابینہ میں لےکرجائیں گے، ملک میں مریم نوازسمیت سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، سعد رضوی کو دیگر کے مقابلے میں معاون پایا، پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے ، جو وعدے کالعدم تنظیم سے کئے اس پر پہرہ دیں گے۔

The post ٹی ایل پی کے مدرسوں کے اکاونٹس بحال کر رہے ہیں ،شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bbcBvn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment