Ads

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 کراچی: ڈالر کی بے لگام اڑان سے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتیں دبئی مارکیٹ سے بھی 4000 روپے بڑھ گئی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ڈالر کے اضافے سے 1804 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4200 روپے اور 3600 روپے کا نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 132000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 113168 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 1520 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے بڑھ کر  1303.15 روپے ہوگئی۔

The post ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XMZI7J
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment