Ads

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کے والد چل بسے

نئی دہلی: بالی ووڈ کے نامور اداکار منوج باجپائی کے والد 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار منوج باجپائی کے والد رادھا کانت المعروف آر کے باجپائی دہلی میں 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق آر کے باجپائی کافی دنوں سے بیمار تھے۔ منوج باجپائی ان دنوں کیرالہ میں شوٹنگ کررہے تھے تاہم جیسے ہی انہوں نے اپنے والد کی طبعیت بگڑنے کی خبر سنی وہ فوراً شوٹنگ چھوڑ کر اپنے والد کے پاس آگئے۔

منوج باجپائی کی ٹیم کے مطابق اداکار اپنے والد کی موت کی وجہ سے صدمے میں ہیں اور اس وقت ان کی ذہنی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ میڈیا سے بات کرسکیں۔  منوج باجپائی کے والد آر کے باجپائی کی آخری رسومات دہلی میں ادا کی جائیں گی۔

The post بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کے والد چل بسے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39ZuSLB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment