Ads

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛ ہمارا اصل فائنل میچ تو آج ہی ہے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا اصل فائنل میچ تو آج ہی ہے۔

دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے جیت کی دعائیں اور نیک تمنائیں ہیں، ہماری دعائیں، جوش، ولولہ اور جذبہ سب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنے روایتی حریف کے خلاف آج کرکٹ میچ ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی دے، ہمارا اصل فائنل میچ تو آج ہے، آج پاکستان کا جیت کے لئے ولولہ اور جوش اور طرح کا ہے، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک ہورہا ہے پاکستانیوں کا جیت کا جذبہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔

اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بابراعظم کا نام لے گا تو کوئی دوسرے کھلاڑی کا، لیکن میں صرف یہی کہوں گا کہ پوری قوم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پیچھے کھڑی ہے۔

 

The post ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛ ہمارا اصل فائنل میچ تو آج ہی ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3b5zoIV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment