Ads

معروف بھارتی اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

بنگلور: بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کناڈا فلموں کے پاور اسٹار کہے جانے والے اداکار پنیت راج کمار المعروف اپو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پنیت نے آج صبح سینے میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد انہیں فوراً بنگلور کے وکرم اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دل کادورہ پڑنے کے باعث ان کی موت ہوگئی۔

اداکار پنیت راج کمار کی عمر صرف 46 برس تھی۔ پنیت کے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے کی خبر سن کر پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچار ہے اور اداکار ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے۔ سونو سود کے علاوہ دیگر فنکار بھی پنیت کی موت پر غم زدہ ہیں اور دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار پنیت راج کمار کی اچانک موت کو کناڈا فلم انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرارد یا جارہا ہے۔

The post معروف بھارتی اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31cJzd4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment