Ads

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی پیشہ وارانہ زندگی پر ایک نظر

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کئے گئے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائنمنٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کئے گئے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا تعلق 78 ویں لانگ کورس سے ہے، انہوں نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا، وہ کمبائنڈ آرمز سینٹر برطانیہ ، اسٹاف کالج کوئٹہ ، ایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ ، این ڈی یو اسلام آباد ،اے پی سی ایس ایس امریکا اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں جب کہ کنگز کالج لندن اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹر کی ڈگری رکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمانڈ ، اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائنمنٹس کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں، وہ مغربی سرحد اور ایل او سی دونوں پر کمانڈ کے علاوہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران جنوبی وزیرستان ایجنسی، کرم ایجنسی اور ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کی قیادت کی جبکہ آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم پی ایم اے، اسٹاف کالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹرکٹر رہے جبکہ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہے، وہ باسکٹ بال اور کرکٹ شوق سے کھیلتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کئے جانے سے پہلے کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر فائز تھے۔

The post نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی پیشہ وارانہ زندگی پر ایک نظر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3oKzspk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment