Ads

عمر شریف کے انتقال پر مداح سوشل میڈیا پر ان کی وڈیو شیئر کرنے لگے

 کراچی: اپنی پرفارمنس سے کروڑوں لوگوں کو ہنسانے والے عمر شریف کے انتقال کے بعد ان کے مداح سوشل میڈیا پر عمر شریف کی وڈیوز شیئر کررہے ہیں۔

بکرا قسطوں پر ، بڈھا گھر پر ہے اور یس سر عید، نو سر عید‘ جیسے معروف اسٹیج ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عمر شریف اب اس دنیا میں نہیں رہے، اس موقع پر بھی ان کے مداح عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ان کی وڈیو شیئر کررہے ہیں۔

دانیال خان نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے عمر شریف کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک قوال کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔

عمر شریف نے اپنی بیماری کے دوران ایکسپریس انٹرٹیمنٹ کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی تھی، اس پروگرام کی بھی وڈیو شیئر کی گئی ہے۔

انس حفیظ نامی ٹوئٹر ہینڈلر سے عمر شریف کے ایک انٹرویو کی وڈیو کلپ شہیر کی گئی ہے جس میں وہ اپنے پسندیدہ شعر سنارہے ہیں۔

The post عمر شریف کے انتقال پر مداح سوشل میڈیا پر ان کی وڈیو شیئر کرنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZRQHuL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment