Ads

پاکستان کا آئین ماننے والوں سے بات چیت ہو سکتی ہے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین ماننے والوں سے بات چیت ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے، پاکستان کا آئین ماننے والوں سے بات چیت ہو سکتی ہے، ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے بات نہیں ہوگی، وزارت داخلہ کا مذاکرا ت میں کوئی کردار نہیں، وزارت داخلہ کے پاس ابھی اس کا کوئی ٹاسک نہیں آیا، یہ وزیر اعظم کا صوابدید ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم کی جو پالیسی ہوگی اس پر عمل کیا جائے گا۔

پینڈورا لیکس کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہے، یہ نام تو پہلے بھی گردش کر رہے تھے۔ پنڈورا بکس کے معاملے پر وزیر اعظم معاملات دیکھ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شناختی کارڈز میں 10 سال کا گند صاف کردیا، نئی پالیسی لارہے ہیں، غلط بائیومیٹرک نہیں چلنے دیں گے، جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے 136 لوگوں کو نکالا ہے۔ 24 گھنٹے میں پاسپورٹ لینے کیلئے 10 ہزار فیس رکھ دی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 15 اگست سے اب تک افغانستان سے 20 ہزار افراد پاکستان آئے ہیں، ہم نے 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ جو افغانی واپس جانا چاہتے ہیں وہ جرمانہ ادا کئے بغیر واپس جا سکتے ہیں۔

The post پاکستان کا آئین ماننے والوں سے بات چیت ہو سکتی ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3A8qLas
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment