Ads

رضوان کے دلفریب شاٹس؛ آئی سی سی نے خواب سے حقیقت تک کی ویڈیو شیئر کردی

 دبئی: مسلسل محنت سے اپنے کھیل میں نکھار لانے والے وکٹ کیپر بیٹسمن محمد رضوان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی پذیرائی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک انوکھی ویڈیو شیئر کر کے کی۔

پاکستان نے ورلڈکپ ایونٹ میں دہائیوں کے بعد بھارت کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی ہے۔ باؤلرز نے جہاں بھارتی بلے بازوں کو باندھ کر رکھا وہیں پاکستانی اوپنرز نے بھارتی سورماؤں کو شکست کی دھول چٹادی۔

اس میچ میں اکیلے یہی ریکارڈ نہیں ٹوٹا بلکہ محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کی میچ وننگ اوپنر پارٹنر شپ نے بھی ریکارڈ ساز سنگ میل عبور کیا۔

اس بہترین پرفارمنس پر دنیا بھر سے محمد رضوان اور بابر اعظم کے لیے تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں لیکن کرکٹ کی دنیا کے سرخیل ادارے آئی سی سی نے محمد رضوان کی ایک حیران کن ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے قبل بلا تھامے محمد رضوان ہوا میں شاٹس کی پریکٹس کررہے ہیں۔ اس پریکٹس کے دوران رضوان نے جس جس انداز سے شاٹس کھیلے بالکل اسی انداز سے بھارتی باؤلرز کی گیندوں کو پویلین سے باہر پھینکا۔

آئی سی سی نے کیپشن لکھا کہ خواب دیکھنے سے تصور کرنے اور پھر اس کی تعبیر پانے تک۔۔۔

The post رضوان کے دلفریب شاٹس؛ آئی سی سی نے خواب سے حقیقت تک کی ویڈیو شیئر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3GmoxZk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment