بیجنگ: کورونا کی جائے پیدائش چین میں کورونا نے ایک بار پھر سر اُٹھانے شروع کردیا ہے جس کے باعث ایئرپورٹس بند، شادی اور اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کی جائے پیدائش چین میں ایک بار پھر مہلک جراثیم نے سر اُٹھانا شروع کردیا ہے جس پر حکومت نے سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔
ایک دن میں 48 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد چین میں ایک ہفتے کے دوران نئے مریضوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ تعداد بہت زیادہ نہیں ہے تاہم چین نے سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔
یہ پابندیاں اس لیے بھی لگائی گئی ہے کیوں کہ آئندہ برس فروری میں موسم سرما کے اولمپک مقابلوں کا انعقاد چین میں ہوگا اور چین اس سے قبل کورونا پر مکمل قابو پالینا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں اموات کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی ابتدا چین سے ہوئی تھی اور چین ہی نے سب سے پہلے اس وبا پر قابو پایا تھا۔
The post چین میں کورونا کے پھرسے وار؛ ایئرپورٹ بند اور شادی سمیت اجتماعات پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3brjJUA
0 comments:
Post a Comment