Ads

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی کیلیے بھی عہدہ بچانا مشکل ہوگیا

 لاہور: چیف سلیکٹر محمد وسیم کے بعد چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کیلیے بھی عہدہ بچانا مشکل ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کے بعد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے لیے بھی اپنا عہدہ بچانا مشکل ہو گیا۔ سبحان احمد کے استعفی کے بعد سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے سلمان نصیر کو جی ایم لیگل ڈیپارٹمنٹ سے ترقی دے کر چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سلمان نصیر کو اب  گھر جانا پڑے گا یا پھر پرانی تنخواہ پر لیگل ڈیپارٹمنٹ کی دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنا ہوں گی۔  تاریک مستقبل کے پیش نظر سلمان نصیر نے بھی نئی صورتحال میں بورڈ کے ساتھ وابستگی جاری رکھنے کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ چئیرمین رمیز راجہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیوں کا عمل جاری ہے اور اگلے چند روز میں اہم پیش رفت کا قوی امکان ہے۔

 

The post چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی کیلیے بھی عہدہ بچانا مشکل ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3a4GoW8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment