دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کو براہ راست دیکھ کر اداکار اکشے کمار کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔
بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار کی پاک بھارت میچ دیکھنے کی تصویر خوب وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی اداکار اکشے کمار کی تصویر کو لے کر مزاحیہ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
اگر میچ کی بات کی جائے تو ’موقع موقع‘ کا راگ الاپنے والے بھارتیوں کو پاکستان نے اس مرتبہ کوئی موقع نہیں دیا۔ پاکستانی باؤلرز اور بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں ہی مکمل کر لیا۔
Akshay Kumar at the start of the match vs now pic.twitter.com/GBG4xYfjHR
— baz (@KhaNuBya) October 24, 2021
Bas Main to yahi dekhna tha #Sooryavanshi #INDvPAK #AkshayKumar pic.twitter.com/vnHB7OAUUs
— ᴇʟɢᴜᴀᴩᴏᴏ (@Shubh_Akkians) October 24, 2021
The post بھارت کی ہار پر اسٹیڈیم میں موجود اکشے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nrJLMO
0 comments:
Post a Comment