Ads

ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے تعزیتی اجتماع پر دھماکا، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے دارالخلافہ کی ایک عید گاہ پر زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک عید گاہ پر زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق دھماکا جس عید گاہ کے مرکزی دروازے پر ہوا وہاں نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہونے والے ہر خودکش حملے یا بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہے۔

طالبان کے ترجمان کی جانب سے بھی عید گاہ پر دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

اس خبر کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔۔۔ 

 

The post ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے تعزیتی اجتماع پر دھماکا، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ousjJK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment